عمران خان نے سیاسی فائدہ حاصل کے لئے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا تھا؛ وزیر مملکت مصدق ملک

12

اسلام آباد، 16 جون  (اے پی پی ):وزیر مملکت  برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ عمران خا ن حکومت نے پٹرولیم کی مصنوعات  کی قیمتیں جون تک بڑھانے کا اعلان کر کے ہمارے لئے سرنگیں بچھائیں ،عمران خان نے سیاسی فائدہ حاصل کے لئے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا تھا۔

جمعرات  کو یہاں  پریس کانفرنس  سے  خطاب میں وزیر مملکت  برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ   کابینہ اور ای سی سی کے کسی فیصلے میں اس آخری پٹرولیم مصنوعات کی سبسڈی کا ذکر تک نہیں ہے اور نہ ہی اس کے لئے کسی خاص بجٹ کا ذکر ہے ۔ یہ صرف سیاسی اعلان تھا۔ ایک ماہ تک   قیمتیں نہ بڑھانے سے ہمارے قومی خزانے پر 120ارب کا بوجھ پڑا ، اگر اسی طرح ایک سال تک  قیمتیں نہ بڑھائی جائیں تو 1200سے 1500ارب کا بوجھ برداشت کرنا پڑتا ۔