لاہور، 16جون(اے پی پی): فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری پنجاب کے ریجنل چیئرمین ندیم قریشی نے نے جمعرات کو یہاں مقامی ہوٹل میں ایک آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی معیشت کے استحکام کیلئے سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز( ایس ایم ایز) سیکٹر میں جدید رجحانات کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے، آنیوالی نسلوں کو خوشحال پاکستان دینے کیلئے ہر شخص اپنا کردار ادا کرے، معاشی طور پر مضبوط ہونے کیلئے اپنے پائوں پر کھڑا ہو نا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ قومی معیشت کے استحکام کیلئے ایس ایم ایز سیکٹر میں جدید رجحانات کافروغ انتہائی ضروری ہے۔











