ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنے ماحول اور پانی کے تحفظ کےلئے کام کریں ؛ سینیٹر شیری رحمان

13

کراچی، 18 جون  (اے پی پی ): وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے   ہفتہ کو  یہاں  تقریب  سے   خطاب میں کہا ہے کہ ماحولیات کے تحفظ کے لئے ہمیں قدرت، زمین اور حیاتیات کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط کرنا ہوگا، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنے ماحول اور پانی کے تحفظ کےلئے کام کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم خود صفائی اور ماحول کا خیال نہیں رکھیں گے تو کوئی تبدیلی ممکن نہیں ہوگی۔