موٹروے سنٹرل 2 زون ملتان تا سکھر بسوں کو بذریعہ ٹریکنگ سسٹم مانیٹرنگ کرنے کا آغاز

7

ملتان،20جون (اے پی پی): سیکٹر کمانڈر رانا محمد اسماعیل نے کہا کہ موٹروے پولیس نے موٹروے سنٹرل 2 زون ملتان تا سکھر بسوں کو بذریعہ ٹریکنگ سسٹم مانیٹرنگ کرنے کا آغاز کر دیا  ہے۔موٹروے پولیس  نے نو مور مہم جاری رکھتے ہوئے ٹریفک  قوانین میں سختی کردی بسوں میں جدید ٹریکر لگانے اور انہیں مانیٹر کرنے کا مقصد ڈرائیورز کو قانون کی پاسداری کروانا ہے۔

ان خیالات کا اظہار  سیکٹر کمانڈر رانا محمد اسماعیل نے ترنڈہ محمد پناہ میں موجود موٹروے  میں مانیٹرنگ سیل کا افتتاح  کرنے کے موقع پر کیا جس میں ڈی ایس پی بیٹ 25 رائے محمد ظہیر ، پی ایس او اصغر شاھد ریڈر ٹو ایس پی انتظار مہدی، آئی ٹی ایس انچارج غلام مصطفیٰ سہو اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔اس موقع پر  RI لائنز ہیڈکوارٹر عمران مرتضیٰ نے ٹریکنگ سسٹم اور اسکے فیچرز بارے بریفنگ دی ۔

سیکٹر کمانڈر رانا محمد اسماعیل نے بتایا کہ تمام ٹرانسپورٹ کمپنیوں سے ٹریکر کی معلومات لی جا رہی ہیں جس کی مدد سے ڈرائیورز کی جانب سے اوور سپیڈنگ ، لین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر نظر رکھنے میں مدد مل سکے گی ۔موٹروے سنٹرل 2 سیکٹر ملتان کے سیکٹر کمانڈر رانا محمد اسماعیل نے کہا کہ بسوں میں جدید ٹریکر لگانے اور انہیں مانیٹر کرنے کا مقصد ڈرائیورز کو قانون کی پاسداری کروانا ہے تاکہ بس میں موجود مسافروں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق اب تک 10 ٹرانسپورٹ کمپنیز جنکی بسوں کی تعداد 150 ہے کا ڈیٹا TOC پر موجود ہے اپنی بسوں میں ٹریکر سسٹم لگوا چکی ہیں  جبکہ دیگر کمپنیز کو بھی ہدایات جاری کی جا رہی ہیں کہ وہ جلد از جلد اپنی گاڑیوں میں ٹریکر سسٹم لگوائیں۔