اوکاڑہ؛طیب سعید شہید پولیس لائنز میں جنرل  پریڈ کا انعقاد

1

اوکاڑہ،20جون(اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی کے احکامات کی روشنی میں طیب سعید شہید پولیس لائنزمیں جنرل پر یڈ کا انعقاد کیا گیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اقبال نے پریڈ کی سلامی لی۔جنرل پریڈ میں پنجاب  پولیس ،ایلیٹ فورس ، ٹریفک پولیس اور لیڈیز  فورس  کے دستوں  نے شرکت کی۔

ترجمان پولیس کےمطابق جنرل پریڈکا مقصدجسمانی  فٹنس،ٹرن آؤٹ اور ڈسپلن کوبرقراررکھنا ہے۔اس موقع پر ڈی پی او  حسن اقبال نے پولیس افسران  سے خطاب کرتے ہوئے کہا قانون کی بالادستی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔تمام  افسران  شہریوں کےساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور انصاف کی فراہمی اور داد رسی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔