نارووال،20 جون( اے پی پی):ممبر صوبائی اسمبلی خواجہ محمدوسیم نے کہا ہے کہ بڑھتی ھوئی مہنگائی کے دوران عوام الناس کو بنیادی اشیائے خرونوش کی قیمتوں میں ریلیف مہیا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب برائے سیاسی امور و ممبر صوبائی اسمبلی خواجہ محمدوسیم نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنرامتیازشاہدگوندل نے معاون خصوصی کواجلاس میں ضلعی سطح پر پرائس کنٹرول کے حوالے سے کی جانے والی کارروائیوں اور ضلع بھرمیں پرائسز کے حوالے سےتاجربرادری اور انتظامیہ کے ساتھ مشترکہ طورپر کئے جانے والے اقدامات کے بارے بریفنگ دی۔
اس موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد وسیم کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر بڑھتی ھوئی مہنگائی کے دوران عوام الناس کو بنیادی اشیائے خرونوش کی قیمتوں میں ریلیف مہیا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔اس سلسلے میں تاجر برادری کو ہمارا ساتھ دینا چاہیے کیونکہ تاجر برادری کے تعاون کے بغیر ہم اپنے مقاصد کے حصول میں کامیابی حاصل کرنا ایک مشکل کام ہوگا،ہم چاھتے ہیں کہ چاول،چینی،گھی اور مختلف قسم کی دالوں کی قیمتوں میں عوام کو ہر ممکن ریلیف مہیا کرنے کے لئے تحصیل کی سطح پر انجمن تاجران کے نمائندوں کی مدد سےایک ایک جنرل سٹور کو منتخب کیا جائے اور ان منتخب شدہ سٹوروں پر مذکورہ بالا اشیاء سستے ترین ریٹس پر مہیا کی جانئیں۔
اس موقع پرمرکزی انجمن تاجران،انجمن کریانہ مرچنٹ کے ودیگرنمائندگان کی جانب سے حکومت عہدریداران اور انتظامیہ کو اس مقصد کے حصول کے لئے اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کروائی گئی۔
اجلاس میں معاون خصوصی اور ڈپٹی کمشنرنارووال کوبتایاکہ ضلع میں اشیائے ضروریہ آٹا ،چینی ،گھی ،دالوں اور سبزیوں سمیت کھاد کی قیمتوں کے بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔
اجلاس میں ضلعی صدرانجمن کریانہ مرچنٹ شاہجہان بٹ،چیئرمین حاجی رانامحمدالطاف،عدنان بٹ،مرکزی انجمن تاجران کےصدرمزمل حفیظ،صدرعبدالرحمن ٹرسٹ عابد بٹ،حاجی الیاس کے علاوہ قصاب،چکن اورنان پولٹری ایسوسی ایشن کے نمائندگان سمیت ڈسٹرکٹ آفیسرانڈسٹریزذیشان نیاز،ڈی ایف سی عظمت علی،ڈی ڈی زراعت تنویراحمد تتلہ،اے ڈی ایل ڈاکٹرمحمد سعید،ڈی ڈی ایل ڈاکٹرفرحان توکل،ڈی آئی او احسان الحق چوہدری،ای اے ڈی اے علی طاہر،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ملک مظفرارشادنے شرکت کی۔