اوکاڑہ: سی ای او ڈسڑکٹ ایجوکشن اتھارٹی ناہید وآصف کی زیرصدارت گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول میں اینٹی ڈینگی مہم کے حوالہ سے سیمینار کا انعقاد

2

اوکاڑہ،20جون (اے پی پی): حکومت پنجاب اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی ہدایات کے مطابق گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول اوکاڑہ میں چیف ایگزیکٹیو آفیسرڈسڑکٹ ایجوکشن اتھارٹی ناہید وآصف  کی زیر صدارت اینٹی ڈینگی مہم کے حوالہ سے سیمینار منقد ہوا۔

سیمینار میں اینٹی ڈینگی کے حوالہ سے چودھری محمد اصغر  فوکل پرسن اینٹی ڈینگی ڈسڑکٹ اوکاڑہ نے ٹیچرز اور سٹوڈنٹس کو تفصیل کے ساتھ آگاہی دی۔سیمینار میں محمد اکرام چودھری ڈی ای او سیکنڈری ایجوکشن و دیگر آفیسرز جن میں رانا جاوید آصف صاحب ڈپٹی سکینڈری ایجوکشن آفیسر، سمیرا علی ڈپٹی ایلمنٹری فی میل اوکاڑہ، ٹیچرز اور سٹوڈنس نے شرکت کی اور اینٹی ڈینگی کے سلسلہ میں تمام شرکاء نے آگاہی واک میں شمولیت کی ۔