رینالہ خورد:ایک گھنٹہ کی مسلسل تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب ،سینکڑوں سائن بورڈز، درخت اکھڑ گئے

19

 

رینالہ خورد20جون(اےپی پی): رینالہ خورد شہر اور گردونواحی علاقوں میں ایک گھنٹے کی مسلسل تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ تیز بارش اور ہواؤں سے سینکڑوں سائن بورڈز اور درخت اکھڑ گئے۔ بارش کے بعد گرمی کازور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگرموار ہوگیا۔