مظفر گڑھ؛ ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد، چاک و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا

64

مظفر گڑھ ، 27 جون(اے پی پی): آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا،پولیس کے چاک و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا اور ایس پی انویسٹی گیشن ضیاء اللہ کو سلامی دی۔ایس پی ضیاء اللہ نے پولیس اہلکاروں کا ٹرن آؤٹ چیک کیا اور بہترین ٹرن آؤٹ پر سرٹیفیکٹ دیئے۔

اس موقع پر ایس پی انویسٹیگیشن ضیاءاللہ خان کا کہنا تھا کہ پولیس ملازمین کی فٹنس اور ڈسپلن میں جنرل پریڈ کا اہم کردار ہے۔

جنرل پریڈ میں ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس،ٹریفک پولیس اور لیڈیز پولیس کے دستوں نے شرکت کی۔