پنجاب فوڈ اتھارٹی صحت دشمن عناصر کیخلاف ان ایکشن

9

ملتان،27جون (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی صحت دشمن عناصر کیخلاف ان ایکشن،حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر  2 پولٹری شاپس، ایک آئس فیکٹری مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج،3 آئس فیکٹریز کی اصلاح تک پروڈکشن بند کردی گئی،2400 لیٹر آلودہ پانی اور 1000 کلو گرام غیر معیاری برف تلف کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی کاشجاع آباد میں واقع دو پولٹری شاپس کو کم وزن بیمار مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے پر ایف آئی آر درج کرادی گئیں۔ کاؤنٹر پر حشرات کی بھرمار، میڈیکلز سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر فوڈ بزنس مالکان کیخلاف کارروائی کی گئی۔اس کے علاوہ پانی کا سیمپل فیل ہونے پر شجاع آباد میں برف فیکٹری مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج  کرانے کے بعد پروڈکشن بند کردی گئی۔برف میں کیمیکل کا استعمال، آلودہ پانی اور برف تلف کردی گئی جبکہ انڈسٹر یل اسٹیٹ اور مظفرآباد میں مزید 2 آئس فیکٹریوں کو سیمپل فیل ہونے پر بند کردیا گیا۔

اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ برف میں کیمیکل کا استعال انسانی صحت کیلیے نقصان دہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فوڈ بزنس مالکان کو چاہیے خوراک کے معیار کو بہتر بنائیں۔