ملتان؛ ڈپٹی کمشنر کا محرم الحرام پر سکیورٹی ریڈ الرٹ رکھنے کا فیصلہ

17

ملتان، 28 جون )اے پی پی): ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے  محرم الحرام پر سکیورٹی ریڈ الرٹ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ شرپسندی اور مذہبی انتہا پسندی سے اپنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور محرم پر انارکی کو فروغ والوں کی ضلع بندی کی جائے گی۔

 ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کی صدارت میں محرم الحرام کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود شریک ہوئے، ماتمی لائسنس داروں کے وفد نے خاور حسین بھٹہ کی قیادت میں مسائل پیش کئے۔

ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ تمام محکمے روٹس اور حساس مقامات پر فوری انتظامات کا آغاز کریں اور  ضلعی انتظامیہ مقررہ مدت میں تمام تعمیراتی کام مکمل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ  لائسنسداران قیام امن کیلئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں۔