ملتان، 30جون(اے پی پی ): ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی کچی آبادیوں میں صفائی مہم جاری ، شہر کے نظر انداز کئے گئے علاقوں میں بھی صفائی آپریشن کیا جا رہا ہے ۔آپریشنل سٹاف کو اندرون شہر کی ہر گلی کو زیرو ویسٹ کرنے کا بھی ٹارگٹ دے دیا گیا ہے۔ حسن آباد، باوا صفر،منظور آباد ایریا کی گلی محلوں میں صفائی آپریشن جاری و ساری ہے۔ خونی برج،دہلی گیٹ،انر سرکلر روڈ اور صدیقہ آباد میں صفائی مہم زوروں پر ہے، اندرون شہر مارکیٹوں اور تنگ گلیوں میں بھرپور صفائی جاری ہے۔
ویسٹ اٹھانے کے لئے فرنٹ بلیڈ ٹریکٹرز اور لوڈر رکشوں کا استعمال کیا جارہا ہے اور اوپن ڈرین کی ڈی سیلٹنگ کا عمل بھی مسلسل جاری و ساری ہے اور مانیٹرنگ سٹاف کی ڈیوٹی کے اختتام تک فیلد میں رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔