ملتان، 04 جولائی(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر آفس میں سائلین کی سہولت کیلئے باقاعدگی سے ریونیو کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایک ماہ میں ریکارڈ تعداد میں کیسز کی شنوائی کرکے فیصلے کئے گئے ہیں ، تحفظ والدین ایکٹ کے تحت برزگ شہریوں کے کیسز پر ترجیحی بنیادوں پر فیصلے کیے جا رہے ہیں ۔
ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس کے دروازے کھلے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ریونیو افسران کو باقاعدگی سے کورٹس کرکے ریلیف دینے کا ٹاسک دیا ہے ، ضلعی انتظامیہ عوامی ریلیف کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔