ملتان؛مون سون بارشوں کے بعد ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی شہر بھر میں سڑکوں کی صفائی جاری

11

ملتان، 8جولائی(اے پی پی):مون سون بارشوں کے بعد ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے فٹ پاتھوں اور ڈیوائیڈرز کے ساتھ جم جانیوالی مٹی کی سکریپنگ شروع کردی ہے، مٹی کھرچنے کے لئے مینوئل اور مشینری دونوں طریقے استعمال کئے جارہے ہیں۔سڑک اور چوکوں میں پھیلا کیچڑ بھی فرنٹ بلیڈ ٹریکٹر کے ذریعے سمیٹا جارہا ہے۔ سی ای او امیرحسن کی ہدایت پر خانیوال روڈ،معصوم شاہ روڈ اور چوک کمہاراں تا جنرل بس اسٹینڈ روڈ پر سکریپنگ کی  جا رہی ہے۔