اوکاڑہ،13جولائی(اے پی پی ): پولیس نے سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان عبدالغفار ولد محمد اقبال قوم مہر سکنہ کماں اسلام پور، صفدر ممتاز ولد ممتاز حسین قوم مہر سکنہ کماں اسلام پور، طارق ولد اللہ دتہ قوم بھٹی اوڈھ سکنہ چکنمبر 49/2L اوکاڑہ،غلام رسول ولد منشاء قوم بھٹی اوڈھ سکنہ چکنمبر 49/2L اوکاڑہ اورحمزہ عباس ولد محمد عباس قوم کمیانہ سکنہ کماں اسلام پورکوگرفتارکرلیا ہے ۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان سے اسلحہ برآمد کرکےان کے خلاف مختلف دفعات پر مشتمل مقدمات درج رجسٹر کرلیےگئے ہیں جبکہ دوران انٹروگیشن ملزمان نے مختلف وارداتوں کے کرنے کا انکشاف کیا ہے جن کے مقدمات تھانہ سٹی رینالہ اور تھانہ چوچک میں درج رجسٹر ہیں۔