اسلام آباد،14جولائی (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر قمر الزمان کائرہ نے جمعرات کو یہاں وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹراعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرس میں سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دینے کے عدالت عظمی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بلاشبہ پاکستان کی جمہوری تاریخ میں اس فیصلے کو روشن مثال کے طور پر یاد رکھا جائے گا ،عدالت عظمی نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ کہ آرٹیکل 5 کی صریحاً خلاف ورزی ہوئی ہے، آرٹیکل 6 کے مطابق کارروائی حکومت وقت کا کام ہے ، اب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عدالتی فیصلے کا جائزہ لے ،اس معاملے میں آرٹیکل6کے تحت کارروائی کا فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔