اسلام آباد، 14جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے جمعرات کو یہاں پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے نواز شریف کی سزائیں معطل کر کے انھیں بیرون ملک علاج کے لئے بھجوایا تھا ،بعد ازاں حکومت پنجاب کا فیصلہ واپس لیا گیا ، اس کو ختم ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف واپس آئیں گے اور اپیلوں کا سامنا کر کے باعزت بری ہونگے ۔











