اب مشکل دن ختم ،آنے والے دنوں میں اچھی خبریں ملیں گی؛ مریم نواز

12

کلرسیداں،14 جولائی (اے پی پی ): پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے  جمعرات کو یہاں   جلسہ عام  سے  خطاب میں  کہا ہے کہ اب مشکل دن ختم ہو  گئے ہیں  ،آنے والے دنوں میں اچھی خبریں ملیں گی۔انہوں نے کہا کہ  سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے نے عمران خان کی جھوٹی سیاست کو اڑا کر رکھ دیا ہے ،عمران خان دھاندلی کا رونا رو رہے ہیں حالانکہ خود دھاندلی کے موجد ہیں۔