مظفرگڑھ، 15 جولائی(اے پی پی):ریسکیو 1122 نے مقامی آبادی کی مدد سے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مظفرگڑھ کینال میں پڑے شگاف کو پر کر لیا ہے۔
گزشتہ شب مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں موضع اترا سندیلہ میں پل چشتی کے مقام پر مظفرگڑھ کینال کا بند ٹوٹ گیا تھا اور پانی سے آبادی اور فصلات کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ تھا۔
ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ نے فوری طور پر قریبی پوائنٹ شاہجمال سے ریسکیو ایمبولینس کو روانہ کروا دیااور پولیس کنٹرول، ڈیزاسٹر کنٹرول روم اور ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کو بھی آگاہ کردیا،محکمہ آبپاشی کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو 1122 اور مقامی آبادی کی مدد سے شگاف کو پر کر کے انسانی آبادی اور فصلات کو نقصان پہنچنے سے بچا لیا ہے۔