اٹک؛ فوڈ سیفٹی ٹیم کا کریک ڈائون،475 لیٹر ملاوٹی مضر صحت دودھ تلف کر دیا

4

اٹک،21 جولائی  ( اے پی پی ): فوڈ سیفٹی ٹیم نے اٹک شہر میں کریک ڈائون کرکے 475 لیٹر ملاوٹی مضر صحت دودھ تلف کر دیا اور  دودھ کے بڑے سپلائرکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

 ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب جدون اور ڈپٹی ڈائریکٹر مہتاب احمد خان کی ہدایت پر ضلع اٹک میں ظہور حسین کی نگرانی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے شہر بھر میں ملاوٹی دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جس میں دودھ کا جدید ٹیکنالوجی سے معائنہ کیا گیا ۔ ٹیم نے سول بازار اٹک میں زاہد نامی ایک بڑے دودھ  سپلائر کے دودھ کو چیک کیا تو مضر صحت اور جعلی دودھ برآمد ہوا جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے دودھ کو تلف کردیا گیا۔اٹک کے عوامی سماجی حلقوں نے فوڈ سیفٹی ٹیم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔