رینالہ خورد،21جولائی(اےپی پی): تھانہ سٹی رینالہ خورد پولیس نے کمسن بچی کو اغوا کرنے والے ملزمان کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس نے اپنی تمام تر صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کرکے 24گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کرتے ہوئے کم سن مغویہ کو لاہور سے برآمد کر کے ورثاء کے حوالے کیا۔