موسیٰ خیل؛ ضمنی بلدیاتی الیکشن 2022 کے سلسلے میں امیدواروں نے اپنے اپنے کاغزات نامزدگی داخل کرا دئیے

5

موسیٰ خیل،21 جولائی (اے پی پی ): ضمنی بلدیاتی الیکشن 2022 کے سلسلے میں   بلوچستان کے دیگر شہروں کے طرح موسیٰ خیل میں بھی امیدواروں نے اپنے اپنے کاغزات نامزدگی داخل کیے۔ پہلے مرحلے میں عدالتی فیصلے کے وجہ سے رہ جانے والے چار یونین کونسل کیلئے مقرر کردہ آر او   نور جان  نے امیدواروں سے نامزدگیاں وصول کیے۔

ضمنی بلدیاتی الیکشن دو سب تحصیلوں سمیت چار یونین   میں   ہونگے۔  اب تک متعدد امیدواروں نے کاغزات نامزدگی داخل کیے جن کی جانچ پڑتال ہوگی تاہم  آر او نور جان  نے کہا کہ 20تاریخ تک جن لوگوں نے کا کاغزات جمع کیا ان کے جانچ پڑتال ہونگے  تاہم دوسری جانب کاغزات نامزدگیاں داخل ہونے کے بعد ہی دعوتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور ناراض لوگوں  کو،دوستوں، رشتہ داروں کو منانے کا کام  بھی شروع ہوگیا ہے۔ امیدوار ووٹ حاصل کرنے کے لیے متحرک ہوگئے ہیں اور مختلف طریقوں سے لوگوں کے توجہ حاصل کرنے کی  کوشش کررہے ہیں۔

  اس حوالے سے آر او نور جان نے میڈیا کو بتا یا کہ ان چار یونین کونسل میں صاف شفاف اور منصفانہ الیکشن کو ممکن بنایا جائیگا،ووٹرز اور امیدواروں کیلئے آسانیاں پیدا  کی   ہیں  ۔