اوکاڑہ؛ چھت گرنے سے پانچ افراد زخمی ،ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل

8

اوکاڑہ،21جولائی( اے پی پی): رینالہ خورد کے نواحی علاقہ چوہدری محلہ ،ایل بی  ڈی سی پل کے قریب گھر کے ایک کمرے کی شہتیر اور بالوں کی بنی ہوئی چھت خستہ حال ہونے کی وجہ سے گر گئی۔ حادثہ میں پانچ افراد زخمی ہوئے جن میں دو مرد، دو خواتین اور ایک بچی شامل ہے۔

ریسکیو 1122رینالہ خورد  نے فوراً موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال رینالہ خورد منتقل کر دیا ہے۔