ڈیٹامعیشت کے پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کرتا ہے، وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کا اسلام آباد میں تقریب سے خطاب

6

اسلام آباد۔28جولائی  (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کا سفر جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں ، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی مدد سے نظام میں شفافیت کو یقینی بنایا جاسکتا ہے،اوپن ڈیٹا پالیسی سے حکومتی کارکردگی میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وزارت منصوبہ بندی میں ڈیٹا سینٹرکے قیام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نےڈیٹا سینٹر کا افتتاح کیا ۔انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں اوپن ڈیٹا ریولوشن کا آغاز ہو چکا ہے،جس کے پاس ڈیٹا کو استعمال کرنے کی بہتر صلاحیت  ہے،  وہ اپنے معاشی ترقی کے سفر کو بڑھا سکتا ہے،اوپن ڈیٹا سے ریسرچر نئے مواقع پیدا کر سکتے ہیں ،معاشی ترقی ہو سکتی ہے۔