پشین؛ گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ، ندی نالوں میں طغیانی، سینکڑوں مکانات منہدم  ہو گئے

10

پشین،28 جولائی (اے پی پی ):پشین میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے گردونواح کے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے ، جس کے باعث سینکڑوں مکانات منہدم  ہو گئے ہیں ، لوگ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ،سینکڑوں باغات کھیت پانی کے  نذر ہوگئے  ہیں ۔ بارشوں سے حکیم آباد، لمڑان، منزکی ، سرخانزئی ، تورہ شاہ  حرمزئی برشور ، جگہدہ میں ہزاروں درخت سیلابی پانی میں بہہ گئے ہیں ۔لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بارشوں کے سیلابی پانی  سے بچاؤ کی کوشش کر رہے جبکہ سیلابی ریلوں سے مختلف علاقوں کے رابطہ راستے متاثر ہوئے ہیں ۔