وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت اعلئ سطحی اجلاس، ضلع لسبیلہ میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ

38

کوئٹہ، 28 جولائی (اے پی پی ): وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت اعلئ سطح کااجلاس ضلع لسبیلہ میں منعقد ہوا اجلاس میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور امدادی سرگرمیوں کا جائیزہ لیا گیا کمشنر قلات ڈویژن اور دیگر متعلقہ حکام کی جانب سے وزیراعلئ کو بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال نقصانات اور امدادی کاروائیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اس وقت لسبیلہ سمیت دیگر اضلاع میں غیر معمولی بارشوں کے باعث صورتحال خراب ہے وزیراعلئ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال کا تقاضہ ہے کہ متاثرین کو ریسکیو کرنے اور انکی فوری امداد کے لیۓ تمام تر وسائل برؤے کار لاۓ جائیں وزیراعلئ نےاپنا خطاب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ حکومت بلوچستان متاثرین کی امداد و بحالی کے لیۓ تمام دستیاب وسائل فراہم کریگی وزیراعلئ بلوچستان نے کہا کہ تمام ادارے اس صورتحال کو ایک چیلنج سمجھ کر اسکا مقابلہ کریں وزیراعلئ نے یہ بھی کہا کہ متعلقہ حکام اور ضلعی انتظامیہ متاثرہ علاقوں میں موجود رہیں اور تمام متاثرہ علاقوں تک امدادی ٹیموں کی رسائی اور خوراک سمیت دیگر ضروری اشیاء کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے۔متاثرین کو حکومتی معاونت کی ضرورت ہے ہمارے تمام وسائل انکے لیۓ دستیاب ہونے چاہیں

حکومت اپنے متاثرہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے  وزیر اعلی نے اجلاس میں اپنے خطاب میں یہ بھی بتایا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی حکومت  کی طرف سے بھرپور معاونت کا یقین دلایا ہے۔