پی ڈی ایم اجلاس میں واضح ہو گیا کہ الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے؛ مولانا فضل الرحمٰن

2

اسلام آباد،28جولائی(اے پی پی ):  سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن نے جمعرات کو یہاں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اجلاس میں واضح ہو گیا ہے کہ الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فل کورٹ کے ذریعے آرٹیکل 63A کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ بھجوایا جائے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فلفور فیصلہ سنایا جائے۔