پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تیمور کا کمبوڈیا کا دورہ،کمانڈنگ آفیسر کی اعلیٰ سول و عسکری حکام سےاہم ملاقاتیں

4

اسلام آباد،30جولائی(اے پی پی):پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تیمور نے کمبوڈیا کا دورہ کیا۔کمبوڈیا کی بندرگاہ آمد پر میزبان بحریہ اور پاکستانی سفارتی حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے کسی جہاز کا کمبوڈیا کا یہ پہلا دورہ ہے۔ کمانڈنگ آفیسر نے کمبوڈیا کے اعلیٰ سول و عسکری حکام سےاہم ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کمانڈنگ آفیسر نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی جانب سے کمبوڈیا کے عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

قبل ازیں چین سے روانگی کے بعد پی این ایس تیمور نے ہانگ کانگ کا بھی دورہ کیا۔پاک بحریہ کے جہاز کے اس دورے سے دوست ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔