مختلف افکار رکھنے والی سیاسی جماعتیں اس لیے اکھٹی ہوئیں کہ ملک کو بچا سکیں؛ مولانا فضل الرحمان 

11

پشاور ، 30 جولائی  (اے پی پی ): جمعیت علمائے اسلام فکے سربراہ مولانا فضل الرحمان  نے  ہفتہ کو یہاں پارٹی کارکنوں  سے  خطاب میں کہا ہے  کہ مختلف افکار رکھنے والی سیاسی جماعتیں اس لیے اکھٹی ہوئیں تاکہ ملک کو بچا سکیں۔انہوں نے کہا کہ  عمران خان  کو  بیرونی  سازش کے  تحت مسلط کیا  گیا۔انہوں نے  کہا کہ  نوجوانوں کو  گمراہ کن نظریات سے  بچانا علمائے کرام کی ذمہ  داری  ہے ۔