درآمدات پر عائد پابندی  ہٹا رہے ہیں ؛ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل

29

اسلام آباد،31جولائی  (اے پی پی):وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ایف بی آر کے مطابق اس ماہ درآمدات 5 بلین ڈالر کی ہوئی ہیں،درآمدات پر عائد پابندی  ہٹا رہے ہیں۔

 اتوار کو  یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ  درآمدات میں کمی خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ جون میں 3.8 بلین کی پٹرولیم مصنوعات خریدیں، درآمدات میں کمی  کے باعث روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے، کوشش کررہے ہیں کہ مقامی صنعت کو مزید فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کی پالیسیوں کے باعث تجارتی خسارے میں اضافہ ہوا، ملکی برآمدات بڑھانے کےلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں، ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ  مقامی صنعت کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں،درآمدات پر پابندیاں مرحلہ وار ختم کریں گے۔