ملتان؛ عوامی خدمت ریونیو کچہری کا انعقاد،5 سو سے زائد درخواست گزاروں کو ریلیف دیا گیا

7

ملتان ،01 اگست(اے پی پی ): حکومت پنجاب کی ہدایت پر پیر کو یہاں رضا ہال میں عوامی خدمت ریونیو کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس دوران  5 سو سے زائد درخواست گزاروں کو ریلیف دیا گیا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور اسسٹنٹ کمشنرز نے کسیز کی شنوائی کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ  حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق عوامی ریلیف ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتر کو عوامی خدمت کے مراکز بنانے کی پالسی پر عمل پیرا ہیں، تحصیلوں میں بھی کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔