قلعہ سیف اللہ۔1اگست (اے پی پی):وزیراعظم شہبازشریف نے ہدایت کی ہےکہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کےلئے این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے مل کر سروے کریں، متاثرین کو رہائش، خوراک اورعلاج کی تمام ترسہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے یہ ہدایت پیر کو یہاں خشنوب خیمہ بستی کے دورہ کے موقع پر کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف قلعہ سیف اللہ میں سیلاب متاثرین کی مدد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکمل تباہ شدہ گھروں کےلئے 5 لاکھ، جزوی نقصان 2 لاکھ روپے، زرعی نقصانات کا بھی ازالہ کیا جائے گا۔











