سکھر، 04اگست(اے پی پی):ہر سال کی طرح اس سال بھی 5 محرم الحرام لعل مقام سے برآمد ہونے والے پرانہ سکھر کے قدیمی ماتمی جلوس میں شرکت کرنے والے مؤمنین کی خدمات کے لئے ایدھی سکھر کی ٹیم نے انسانیت کی خدمت کے عزم پر قائم رہتے ہوئے اپنے فرائض کی ادائیگی کی اور عزادران حسین ع کی خدمت کے لئے پیش پیش رہے۔
فیصل ایدھی کے احکامات اور ہدایات پر اپنے فرائض کو ادا کرتے ہوئے 05 محرم الحرام اولڈ سکھر کے ماتمی جلوس میں مولا کائنات شہداء کربلا کو زنجیر زنی ،سینہ کوبی کا پرسہ دینے والے اور تعزیہ کی زیارت کے دوران ہجوم،گرمی سے دم گھٹنے سے زخمی ہونے والے عزادران حسین ع کو ایدھی ایمبولینس کے زریعے مختلف مقامات سے ریسکیو کرکے معمولی زخمیوں کو قریبی مختلف میڈیکل کیمپس پہنچایا گیا جبکہ زیادہ متاثر ہونے والے عزاداروں کو سول ہسپتال سکھر پہنچایہ گیا، جہاں انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔