محرم الحرام کے سلسلے میں  ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مثالی انتظامات کا سلسلہ جاری،مجالس کے پیش نظر دو شفٹون میں ورکرز  تعینات

17

ملتان ، 05اگست(اے پی پی):محرم الحرام کے سلسلے میں  ضلعی انتظامیہ کی جانب سے   مثالی انتظامات کا سلسلہ جاری ہے۔ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے عزاداری کے جلوسوں کے روٹ اور امام بارگاہوں میں مجالس کے پیش نظر  صبح اور شام کی دو شفٹون میں ورکرز  تعینات کئے ہیں۔محرم روٹس پر پانی کا چھڑکاؤ اور گلیوں و سڑکوں پر چونے کی لائننگ لگائی جارہی ہیں اور امام بارگاہوں کی صفائی ستھرائی کا کام بھی روزانہ کی بنیاد پر کیا جارہا ہے۔جلوسوں کے روٹس سے ملبہ،کچرا اور ویسٹ اٹھایا جارہا ہے۔نماز جمہ کے پیش نظر جامع مساجد کے اطراف میں صفائی کے بھرپور انتظامات کئے گئے۔دوسری طرف سڑکوں سے مٹی اٹھانے اور  شہر میں معمول کی صفائی آپریشن بھی پوری رفتار کے ساتھ جاری ہے۔