نارووال،05 اگست ( اے پی پی): ملک بھر کی طرح ضلع نارووال میں بھی یوم استحصال کشمیر بھرپور اہتمام کے ساتھ منایاگیا۔اس حوالے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ڈسرکٹ کمپلیکس آفس سےایک بہت بڑی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنرشاہدفرید نے کی۔ڈپٹی کمشنر شاہدفرید،ڈی پی او اسد سرفراز،حافظ ذوالفقار مہیس اور چوہدری ندیم نثارنے ریلی کے اختتام پرشرکا سے خطاب بھی کیا۔
ڈپٹی کمشنر نارووال شاہد فرید نے کہا کہ 5اگست یوم استحصال کشمیر منانے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ اس دن بھارت نے کشمیر کا سٹیٹس تبدیل کرنے کی جو ناپاک کوشش کی اس کے خلاف آواز آٹھائی جائے اور دنیا بھر کے سامنے بھارت کا مذموم چہرہ بے نقاب کیا جائے، اقوام متحدہ کی قردادوں کے مطابق آزادی کشمیروں کا حق ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کے سپیشل سٹیٹس کو بحال کیا جائے اور 5 اگست کے نئے کالے قوانین کو ختم کیا جائے ہم کل بھی کشمیر کے ساتھ تھے اور آج بھی کشمیر کے ساتھ ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نارووال شاہد فرید نے کہاکہ بابائے قوم قائد اعظم نے فرمایا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم شہ رگ کی حفاظت کریں گے اور کشمیریوں کا استحصال ہرگز قبول نہیں کریں گے ۔
ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کہا کہ ہندوستان نے کشمیروں پر ظلم و جبر کا بازار گرم کر رکھا ہے کشمیریوں کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا ہم کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں اور کشمیروں کو حق خود ارادیت مل کر رہے گا۔
دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام عالم کو بھارت کی طرف سے کشمیر پر غیرقانونی قبضے کے حوالے سے باور کرانا ہے کہ یہ نام نہاد جمہوریت کا اصل چہرہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی طرف سے کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و ستم اورکشمیریوں کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گااور آج یوم استحصال منانے کامقصد بھی یہی ہے کہ پوری دینا کو پتہ چلے کہ بھارت نے کس طرح مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کر رکھا ہے۔
ریلی میں شریک افسران اور دیگر شرکاء نےکشمیر کے جھنڈے اور کتبے اٹھارکھے تھے۔ریلی کے اختتام پر حافظ ذوالفقار مہیس نے کشمیرکی آزادی اور ملک کی ترقی وخوشحالی کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی۔
ریلی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسدسرفراز،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جی)محمدحنیف،اسسٹنٹ کمشنرسلمان احمد لون،راہنماپی ٹی آئی حافظ ذوالفقار مہیس،ندیم نثار ایڈووکیٹ،ضلعی صدرپاکستان مسلم لیگ (ق)چوہدری افضال احمد ورک ،سٹی صدر ملک عبدالروف،فلک شیرایڈووکیٹ کے علاوہ محکمہ تعلیم ،ہیلتھ،انفارمیشن، زراعت،فوڈ،ماحولیات،پاپولیشن،سول ڈیفنس،ریسکیو1122کے افسران،انڈسٹریز،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ،فشریززکوت عشر،سپورٹس،میونسپل کمیٹی کے افسران اور دیگرسیاسی سماجی مذہبی اور صحافتی حلقوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔