خوشاب؛ آٹھ محرم الحرام کا جلوس عالم پناہ سےبرآمد،سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں

6

خوشاب، 08 اگست (اے پی پی ): آٹھ محرم الحرام کا جلوس عالم پناہ خوشاب سے برآمد ہوا،جلوس پرانا چوک ، شیرازیانوالہ سے ہوتا ہوا مین بازار پہنچے گا اور  جامع مسجد چوک سے  ہوتا ہوا سیداں والا پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔اس موقع  پر سکیورٹی کے فول  پروف انتظامات کیے گئے ہیں ،جلوس کے تمام داخلی و  خارجی راستے سیل کر دئیے  گئے ہیں  ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرخوشاب ڈاکٹراسداعجازملہی نے 08 محرم الحرام کو محلہ عالم پناہ خوشاب سے برآمد ہونے والے  اے  کیٹگری جلوس  کی گزرگاہ  کا دورہ  کیا اور سیکورٹی انتظامات چیک کیے۔ اس کے علاوہ انہوں نے  ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں   کو جلوس کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے بریف کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی الرٹ ہوکر کریں، اس میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی،جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں پر میٹل ڈٹیکٹرز سے چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔