اوکاڑہ،12اگست(اےپی پی): ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ زاہد پرویز وڑائچ نے کہا کہ ہمیں ایسے افراد پر فخر ہے جو اپنے فن سے ملک کی حقیقی خدمت کر رہے ہیں،فنکار کی حوصلہ افزائی بہت ضروری ہے ۔
ان خیالات کا اظہار زاہد انہوں نے ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے سلسلے میں اوکاڑہ آرٹس کونسل کے زیر اہتمام خطاطی نمائش کے افتتاح پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ فنکاروں کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں نامور آرٹسٹ اپنی اپنی خدمات پیش کررہے ہیں ،فن کسی کا محتاج نہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے ملک کے نامور خطاط و آرٹسٹ محمد اصغر مغل ، غلام مصطفیٰ مغل ، کشف چوہدری کہ فن پاروں کو سراہا گیا۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن خورشید جیلانی ، سماجی شخصیت سید ندیم جعفری سرپرست الخدمت ویلفیئر کونسل ، حماد چیمہ اسٹنٹ ڈائریکٹر آرٹسٹ کونسل ، ، پروفیسر آمین انجم ، میاں محمد یعقوب ، ساجد مغل ،شہزاد علی معظم علی ، نوید مغل ، ملک عبد الوحید ، فیضان مغل ، ودیگر شخصیات موجود تھیں۔