اورکزئی؛ یوم آزادی پر فیسٹیول کا انعقاد،  جیپ ریس، سائیکل ریس اور موٹربائیک امن ریلی 

6

اورکزئی،15اگست(اے پی پی):پاکستان کی 75ویں جشن آزادی کے سلسلے میں اورکزئی سپورٹس کمپلیکس میں فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، فیسٹیول میں 4 x 4 جیپ ریس، سائیکل ریس اور موٹربائیک امن ریلی منعقد کی گئی۔

سیکرٹری محکمہ سیاحت محمد طاہر اورکزئی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ضم اضلاع میں تقریب کا مقصد یہاں کی مقامی آبادی کو بھی جشن آزادی کی تقریبا ت میں شامل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ فرنٹیئر 4 x 4 ریلی، سائیکل ریس اور امن موٹربائیک ریلی سیاحوں کو راغب کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

محمد طاہر اورکزئی نے کہا کہ ماضی میں عدم تحفظ کی وجہ سے میدان ویران تھے، آج انہیں بحال کردیا، نئے ضم اضلاع میں ہرسال تقریبات کا انعقاد کیاجائے گا۔