اوکاڑہ،18اگست)اے پی پی): گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائےخواتین اوکاڑہ سٹی میں طالبات کے پینے کے لئےشفاف پانی کی فراہمی کے لیے پرنسپل ثمینہ زبیر کی خصوصی کاوش سے بی ایم اے فارمااوکاڑہ کی طرف سے واٹر بورنگ سسٹم ٹربائن کا افتتاح مہمان خصوصی چوہدری احمد عبداللہ نے کیا۔ اس موقع پر چوہدری احمد عبداللہ اور مہمانان اعزاز ڈائریکٹرکالجز ساہیوال ڈویژن مسعود فریدی، سابق ایم پی اے میاں اصغرجیویکا نے کالج میں پودے بھی لگائے اور دعا کی گئی۔بعد ازاں پرنسپل کالج ہذا ثمینہ زبیر نے واٹر بورنگ سسٹم عطیہ کرنے اور کالج میں پینے کےشفاف پانی کی عدم دستیابی کا دیرینہ مسئلہ حل ہونےپرچوہدری احمد عبداللہ کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پرپروفیسر ارشد،پروفیسرنوید عالم،پروفیسر عظمیٰ ریاض، پروفیسرفروا نقوی، پروفیسریاسمین کاشف،پروفیسرشازیہ احمد دیگر سٹاف اور طالبات بھی موجود تھیں اسکے علاوہ میاں عمراصغر جیویکا،جنرل سیکرٹری اوکاڑہ پریس کلب سلمان قریشی بھی موجودتھے۔