رینالہ خور،18اگست(اےپی پی):پنجاب فوڈ سیفٹی ٹیم کا 15 کلومیٹر اوکاڑہ روڈ دیپالپور میں مصالحہ یونٹ پر چھاپہ فوڈاتھارٹی نے 514 کلو حشرات زدہ مضر صحت مصالحے قبضے میں لیکر تلف کردئیے اورفوڈ بزنس مالکان کو 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیاہے۔کھلے اور ایکسپائرڈ مصالحوں پر کوئی ٹیگنگ نہیں کی گئی تھی،مصالحہ جات میں کیڑے اورحشرات پائے گئے ہیں مضر صحت مصالحوں کو الگ جگہ پر سٹور نہیں کیاگیا تھا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب جدون نے کہاکہ غیر معیاری مرچیں اور دیگر خوراک لوکل ایریاز میں دوکانوں پر سپلائی کی جانی تھی اور کہا کہ پنجاب کے عوام کو صحت بخش خوراک کی فراہمی یقینی بنائیں گے غیر معیاری خوراک کا کاروبار کرنے والوں کے تمام ہتھکنڈے ناکام بنائیں گے۔