جلال پور پیر والا: تھانے کی حدود میں فائرنگ کرکے قتل کرنے والا دوسرا قاتل بھی گرفتار ہو کر لیا گیا

33

جلالپورپیروالا، 19 اگست ( اےپی پی): جلالپورپیروالا پولیس کی چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں ۔تھانے کی حدود میں فائرنگ کرکے قتل کرنے والا دوسرا قاتل بھی گرفتار ہو کر لیا گیا ہے۔

چند دن قبل تھانہ سٹی جلالپورپیروالا کے احاطے میں ایک افسوس ناک واقعے میں ملزمان اقبال گھلو اور نعیم گھلو نے فائرنگ کرکے ممتاز کنہوں کو قتل اور صادق کنہوں کو شدید زخمی کردیا تھا اس واردات کے بعد ایک ملزم اقبال گھلو اسی دن گرفتار ہوگیا تھا جبکہ آج ایک اور چھاپہ مار کارروائی کے دوران پولیس نے دوسرے ملزم محمد نعیم گھلو کو بھی گرفتار کرلیا۔ دوران پریس کانفرنس ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپورپیروالا ارشد محمود بھٹی کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے سکتے ۔