وزیرِ اعظم کا بجلی کے زائد بِلوں کے حوالے سے عوامی شکایات کا سخت نوٹس،متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی

30

اسلام آباد،22اگست (اے پی پی):وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بجلی کے زائد بِلوں کے حوالے سے عوامی شکایات کا سخت نوٹس لیتےہوئے متعلقہ حکام سے فوری تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

 اس سلسلہ میں پیر کو یہاں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ عوام کی شکایات کے ازالے تک چین سے نہیں  بیٹھوں گا ، خادمِ پاکستان عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنے عوام کو جوابدہ ہے۔ میں اپنے عوام سے ہمیشہ سچ بولنے کے عہد پر قائم ہوں۔انہوں نے متعلقہ حکام کو بجلی کے بلوں کے حوالے سے عوامی شکایات پر ترجیحی بنیادوں پر تفصیلی رپورٹ اور سفارشات مرتب کرکے  پیش کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

اجلاس میں وفاقی وزیرِ بجلی خرم دستگیر، معاونِ خصوصی احد چیمہ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔