ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام انسداد ڈینگی مہم کا بھرپور آغاز،سمینار و ریلی کا انعقاد

6

ملتان ، 24 اگست (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام انسداد ڈینگی مہم کا بھرپور آغاز،ڈینگی ویک کے سلسلے میں رضا ہال میں سمینار اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اکیڈمی میاں نجیب اسلم نے صدارت کی اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر اور اسسٹنٹ کمشنر صدر عامر افتخار شریک ہوئے اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر علی مہدی نے ڈینگی مہم پر بریفنگ دی اور ڈینگی مہم کی آگاہی ریلی میں سول سوسائٹی نے بھرپور شرکت کی۔ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ میاں نجیب اسلم نے کہا کہ مون سون کے باعث ڈینگی لاروا کی افزائش کا خطرہ بڑھ گیا ہے اور کہا کہ تمام محکموں اور سول سوسائٹی کو ملکر اس مرض کے خلاف جنگ لڑنا ہوگی۔

 رضوان نذیر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ماحول کو خشک رکھنا ہی اس وباء کو روکنے میں مددگار ہے اور کہا ضلعی انتظامیہ ڈینگی حفاظتی انتظامات نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لے گی۔

ڈاکٹر علی مہدی نے کہا کہ تمام ہسپتالوں میں ڈینگی کے علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔