اوکاڑہ؛ انسداد پولیو مہم،انسدادڈینگی اورکرونا وائرس سے بچاؤکے لیے سماجی تنظیموں اور میڈیاکاکردارمسلمہ حقیقت ہے، ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا

6

اوکاڑہ،24اگست(اے پی پی): ڈپٹی کمشنراوکاڑہ عرفان علی کاٹھیا نےکہا ہے کہ کروناوائرس،انسدادپولیو مہم،انسدادڈینگی کے لیے حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات اور عوام کو ان بیماریوں سے بچاﺅبارےآگاہی کے لئےسماجی تنظیمیں اورمیڈیا بالخصوص پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیااپنا کردارمثبت انداز سے ادا کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن صائمہ رشید ایڈووکیٹ اور جرنلسٹ /سماجی تنظیم ماڈا کے صدر محمد مظہررشید چودھری سے تعارفی ملاقات کے دوران کیا۔ڈپٹی کمشنرعرفان علی کاٹھیا نے مزید کہاکہ محکموں میں پائی جانے والی کمی کوتاہی کو دور کرنے میں اہل قلم اور صاحب الرائے افراد انتہائی اہمیت کےحامل ہیں۔

اس موقع پرسابق ایم این اے کیپٹن ریٹائرڈ غلام مجتبٰی کھرل، پاکستان تحریک انصاف کے رائے حماد اسلم کھرل بھی موجود تھے۔