ملتان؛ پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف کی پاک اٹالین برن یونٹ میں موٹروے حادثے کے مریضوں کی عیادت ، طبی سہولیات بلا تعطل فراہمی کی ہدایات

10

ملتان ، 24 اگست (اے پی پی ): وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے پاک اٹالین برن یونٹ کا دورہ کیا اور موٹروے پر المناک حادثے میں زخمی اور جھلسنے والے مریضوں کی عیادت کی اور دستیاب طبی و دیگر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے مریضوں کے لواحقین سے بھی گفتگو کی اور انہیں درپیش مسائل بارے آگاہی حاصل کی۔ انچارج پاک اٹالین برن یونٹ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد انور نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو ہسپتال سے متعلقہ مختلف امور بارے بریفننگ دی۔

پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کے لیے بہترین طبی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات کی اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔