اوکاڑہ؛ پولیس نے موٹر سائیکل چورگینگ کے 4ملزمان گرفتار کر لیے ،  11عدد موٹر سائیکلیں بر آمد

8

اوکاڑہ،24اگست(اے پی پی ):تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے  ہوئے  موٹر سائیکل چورگینگ کے 4ملزمان گرفتار کر لیے ہیں جبکہ چوریکی گئی 11عدد موٹر سائیکلیں بر آمد کر لی ہیں ۔

 ملزمان میں مدثر ولد عدالت علی قوم انصاری سکنہ 5/4ایل اوکاڑہ،عثمان ولد افضل قوم آرائیں سکنہ 54/2ایل اوکا ڑہ 3،وسیم ولد اکرم قوم انصاری سکنہ محلہ احمد آباد اوکاڑہ اور حسنین ولد اسلم قوم ملک سکنہ 54/2ایل اوکاڑہ  شامل ہیں  ، ملزمان سے مختلف مقدمات میں چوری کی گئی 11عدد موٹر سائیکلیں برآمد کر لی  گئی ہیں جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جا ری ہے ۔