فیصل آباد، ملاوٹ ثابت ہونے پر 455 لیٹر دودھ تلف ، اصلاحی نوٹسز جاری

4

فیصل آباد، 24 اگست  (اے پی پی ): ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈاتھارٹی شعیب خان جدون کی ہدایت پرایڈیشنل ڈائریکٹرآپریشنز اورڈپٹی ڈائریکٹرآپریشنز کی سربراہی میں ڈیری سیفٹی ٹیم   نے  لائل پورٹاٶن میں واقع ملک شاپ پرچھاپہ مارا  اور  جدید ترین مشینری اور کٹس پرٹیسٹ کیے ، جس دوران  دودھ میں سرف،نمک اورکاربونیٹ بائی  کاربونیٹ کی موجودگی پر250لیٹرمضرصحت قراردیاگیا، جس   موقع پر تلف کرکےاصلاحی نوٹس جاری کردیا گیا جبکہ دیگرکارروائیوں  میں  شہربھرکی مختلف دکانوں اورداخلی وخارجی راستوں پرناکہ لگاکر24پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران دودھ میں ملاوٹ ثابت ہونےپر30,000روپے جرمانہ عائد اور205لیٹرملاوٹی اورمضرصحت دودھ موقع پرتلف کردیا گیا۔