اجلاس ملتان 25 آگست ( اےپی پی): سول سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب ملتان کے منصوبے پر پیش رفت بارے جائزہ اجلاس ڈپٹی سیکرٹری کوآرڈنیشن اے سی ایس آفس علی عاطف بُٹر کی صدارت میں منعقد ہوا۔ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن اے سی ایس آفس عبدالصبور ٹھاکر، آئی ڈیپ کے حکام اور میپکو،سوئی نادرن گیس اور نیشنل ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں سول سیکرٹریٹ میں ٹیلی کام اور ڈیٹا سروس کا جائزہ لیا گیا۔سول سیکرٹریٹ ملتان اور بہاولپور میں ٹیلی کام اور ڈیٹا سروس کی فراہمی پر7 کروڑ 51 لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے۔سول سیکرٹریٹ میں بجلی کے پولز اور ایچ ٹی لائنز بچھانے پر پیش رفت معلوم کی گئی سیکیورٹی کیمرے اور فائر الارم سسٹم لگانے کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سول سیکرٹریٹ کی زیر تعمیر بلڈنگ میں سوئی گیس کی فراہمی ، سیوریج اور واٹر سپلائی کے منصوبوں پر کام تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈپٹی سیکرٹری علی عاطف بُٹر نے سول سیکرٹریٹ کو سولر پر منتقل کرنے بارے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔سولر بارے فیزیبلٹی رپورٹ اگلے ماہانہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔