سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

15

ملتان، 25 آگست ( اےپی پی):  سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محموداور ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار ڈی جی خان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ،سیلاب زدگان کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا اورہدایات جاری کر دیں۔

  اس موقع پر سیکرٹری ہاؤ سنگ نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت اور انتظامیہ سیلاب زدگان کے ساتھ ہیں۔تمام ادارے متاثرین کی مدد کے لئے کوشاں ہیں۔تونسہ اور ڈی جی خان میں بارشوں اور سیلاب سے ہونیوالے نقصانات کا ازالہ بتدریج کیا جائے گا۔متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔تمام اداروں کو فیلڈ میں بھر پور محنت سے کام کرنا ہو گا۔ھکومت متاثرین کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔مختلف محکمہ جات کے سیکرٹریز متاثرین سیلاب کی مدد کی لئے ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں۔متاثرین کی تکالیف کا احساس ہے۔جسے کم کیا جا رہا ہے۔متاثرین کی مدد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کے مطابق ریلیف سر گر میاں انجام دے جارہی ہیں۔اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ جاوید اختر محمود اور ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان محمد انور بریارٹی ڈی پی سی ریلیف کیمپ اور بستی وڈانی کا دورہ کیااور متاثرین سیلاب سے ملاقات کی۔