ملتان ، 25 اگست (اے پی پی ):ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سید شفقت رضا کی ہدایات پر مارکیٹنگ برانچ نے گلشن مارکیٹ میں غیر قانونی بورڈز کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 20*60کا بڑا ہورڈنگ بورڈ قبضے میں لے لیا ہے ۔آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر مارکیٹنگ حافظ اُسامہ اور انسپکٹر محمد احسن نے کی۔
اس موقع پر حافظ اُسامہ نے کہا کہ شہر میں غیر قانونی ہورڈنگ بورڈز کے خلاف آپریشن بلاتفریق مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ شہر میں غیر قانونی بورڈز کو برداشت نہیں کریں گے،غیر معیاری بورڈز کے خلاف بھی آپر
یشن بھی مربوط انداز سے کر رہے ہیں،انسانی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔